پشین بچاؤ تحریک تمام اقوام کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے‘ مقررین

18 اگست ، 2024

پشین(نامہ نگار) پشین بچاؤ تحریک کا اجلاس ہوا جس میں قبائلی و سیاسی تاجراور زمیندار ر ہنما و ں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشین بچاؤ تحریک تمام اقوام کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے تعصب یا نفرت پر یقین نہیں رکھتے تمام قبائل صدیوں سے بھائیوں کی طرح رہ رہے ہیں مگر کچھ عرصے سے بعض ناعاقبت اندیش عناصر اپنے ذاتی مفادات کی خاطر پشین میں نئےاضلاع کے قیام کے دوران رکاوٹیں کھڑی کرکے عوام پر ترقی کے دروازے بند کرنے کے ساتھ نفرت پر منفی پروپیگنڈوں پر اتر کر برادر اقوام کے مابین خلیج پیدا کررہے ہیں جس کا اثر قبائل کےمابین تعلقات پرپڑے گاوزیراعلی بلوچستان ،چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام ایک شخص کے ایما پر پشین میں بسنے والے قبائل کی مرضی کے بغیر نئے اضلاع کے قیام کےلئے قبائل کو باہم دست و گریبان کرنے کا نوٹس لیں اجلاس میں متعدد قراردادیں منظورکی گئیں، حکومت کی جانب سے پشین ڈویژن کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا پشین میں تین اضلاع کا قیام عمل میں لایا جائے جو کاریزات برشور ‘حرمزئی اور تیسرا ضلع تحصیل پشین، مجوزہ تحصیل ڈب منزکی اور مجوزہ تحصیل یارو پر مشتمل ہو۔