تمام ڈیمز کو فعال کرکے علاقے کو محفوظ کرلیا گیا ہے‘ ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن پشین

18 اگست ، 2024

پشین(نامہ نگار) عوامی مسائل اور وسائل پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں مون سون بارشوں کے دوران تمام ڈیمز کو فعال کیا گیا ہے ان خیلات کا اظہار ایگزیکٹیو انجنیئر ایریگیشن ملک اسد کاسی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ایریگشین میر صادق خان عمرانی اور سیکرٹری حافظ عبدالماجد کی ہدایت پر ایس سی ایریگشین قربان جتوئی کے ہمراہ مختلف ڈیمز کا دورہ کیا جو محفوظ ہیں ایمرجنسی بنیادوں پر فلڈ کو کنٹرول کیا گیا ہے جبکہ خانوزئی بلوزئی ڈیم پر ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرکے کسی بھی خطرے کے پیش نظر علاقے کو محفوظ کیا گیا ہے تمام ملازمین کی ڈیمز پر ایمرجنسی کیلے ڈیوٹی لگائی گئی ہے مزید پروجیکٹس پر کام کرنے کیل مختلف پروپوزل تیار کئے ہیں عوام سے امید ہے کہ وہ تعاون کریں گے۔