یوم آزادی قومی جوش وجذبے سے منایا گیا

18 اگست ، 2024

قلات(نامہ نگار) ملک بھر کی طرح قلات میں بھی 14اگست یوم آزادی پاکستان قومی جوش وجذبے سے منایا گیا یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا ڈپٹی کمشنربلال شبیر ،ایس پی دوستین دشتی ،ونگ کمانڈر ایف سی کرنل عمر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹردوست محمدلانگو اسسٹنٹ کمشنرقلات نثاراحمدلانگو نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہم ایک آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیئے۔