کیو ڈی اے میں عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، ڈی جی

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(خ ن)کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عسکر خان نے کہا ہے کہ کیو ڈی اے عوامی مفاد عامہ کا ادارہ ہے اور عوام کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیو ڈی اے کے افسران و عملہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زین کاسی ،سرویئر و ڈرائنگ افسر قیوم شاہ،اسٹنٹ ٹاؤن پلاننگ افسر بجار بلوچ، قمبر شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔بعد ازاں کیو ڈی اے کی اراضیات پر ھاؤسنگ اسکیمات اور دیگر رہائشی پلاٹوں کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زین کاسی نے کہا کہ کیو ڈی اے عوام کو سستی ہاؤسنگ اسکیمات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے کیو ڈی اے کی تمام اسکیمات میں تمام تر بنیادی سہولیات میسر ہوں گی زین کاسی نے اس موقع پر ماتحت عملے کو ہدایت کی کہ کیو ڈی اے کے دستیاب پلاٹس کے حوالے سے تمام معلومات یکجاہ کرکے عوام کو سستی ہاؤسنگ اسکیمات اور مکانات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کیو ڈی اے کوئٹہ اور نواحی علاقوں کو خوبصورت بنانے اور عوام کو سیر وتفریح کے مقامات کی فراہمی کرنے کیلئے کوشاں ہے۔