آزادی کی زندگی کا ایک سانس غلامی کے ہزار برسوں سے بہتر ہے‘شیرین گل کاکڑ

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(پ ر)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کوئٹہ کی پرنسپل شیرین گل کاکڑ نے کہا ہے کہ زندہ قومیں ہی اپنی آزادی کی قدر کرتی ہیں ، آزادی اللہ پاک کی ایک نعمت ہے اور غلامی ایک لعنت ہے آزادی کی زندگی کا ایک سانس غلامی کی زندگی کے ہزار برسوں سے بہتر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے حوالے سے کالج میں تقریر مقابلوں ٹیبلوزسٹیج ڈرامے اور دیگر کھیلوں کا اہتمام کیا گیا ۔ آج ہمارے دل خوشیوں سے لبریز ہیں کہ ہم اپنا جشن آزادی منا رہے ہیں۔قیام پاکستا ن کیلئے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیا گیا اور تاریخ کی بہت بڑی ہجرت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکی تعمیر و ترقی کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہونگی انہوں نے کہا کہ کالج معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے جبکہ خزینہ کے نام سے میگزین بھی شائع کردیا گیا ہے۔