پنجپائی:کلی چچے زئی کے ہزاروں طلبا تعلیم سے محروم ہیں،پشتونخوا ایس او

18 اگست ، 2024

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ کے ضلعی سیکرٹری یار محمد بریال، سینئر معاون واسع خان، اطلاعات سیکرٹری حفیظ اللہ یاد، مالیات سیکرٹری ثقلین مسعود، آفس سیکرٹری شہزادہ خان، رابطہ سیکرٹری ڈاکٹر محمود، ثقافت سیکرٹری صالح وطن شاد اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجپائی کی کلی چچے زئی کا گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے بند ہے۔ اسکول بلڈنگ کی حالت بھی خراب ہے کلاسوں کا انفراسٹرکچر کافی بدحالی کا شکار ہے۔ سکول بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں بچے تعلیم جسے بنیادی حق سے محروم ہیں اگر یہ حال رہا تو باقی سکولو ں کے بھی بند ہونے کا خدشہ ہے۔ پشتونخوا ایس او ڈائریکٹرسکولزاور سیکرٹری تعلیم سے پر اپیل کرتی ہے کہ اگر اساتذہ کی کمی کا مسئلہ ہے تو ایس بی کے کے رزلٹ جلد از جلد ریلیز کریں تاکہ نئے اساتذہ کی سکولو ں میں تعیناتی عمل میں لائی جاسکے۔