گنجان آباد علاقوں میں گوداموں پرپابندی کے احکامات پرعملدرآمد کرایا جائے‘صادق آغا

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(پ ر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صوبائی سینئر نائب صدر سید صادق آغا نے کہا ہے کہ سریاب روڈ سے ہزار گنجی منتقل کیے جانے والے گڈز ٹرانسپورٹروں نے سرکی روڈ پر گودام بنا لیے ہیں اور شہر کے مصروف ترین علاقے میں دن کے اوقات میں بھی گڈز ٹرانسپورٹروں کی بڑی بڑی مال بردار گاڑیاں آتی ہیں۔ جس سے سرکی روڈ پر بدترین ٹریفک جام رہتا ہے۔ حتی کہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی راستہ نہیں ہوتا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خصوصاً دوپہر کو سکولوں سے چھٹی ہونے والے چھوٹے بچے بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے دیر تک دھوپ میں کھڑے رہتے ہیں۔انہوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے اپیل کی کہ کوئٹہ شہر اور گنجان آباد علاقوں میں گوداموں پر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کرایا جائے۔