سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک تھری میں صفائی کی دگرگوں صورتحال

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک تھری میں صفائی کی صورتحال دگرگوں نکاسی آب کا نظا م درہم برہم اسٹریٹس لائٹس غیرفعال مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنااہل علاقہ نے بتایا کہ صفائی نہ ہونےکی وجہ سے علاقہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے اور امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہےجبکہ یہی گندگی کے ڈھیر مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کا بھی سبب بن رہے ہیں کچرہ داں نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گلی محلوں کے اطراف اور کونوں میں کچرہ پھینکنے پرمجبور ہیں جبکہ یہی کچرہ نالیوں میں پھنس جاتا ہے اور گندہ پانی سڑکوں میں بہتا رہتا ہے ۔