کلی ترخہ اورگردونواح کے مکین مختلف مسائل کا شکار

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی ترخہ وگردونواح کے مکین مختلف مسائل کا شکارصفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ نکاسی آب کا نظام درہم برہم متعلقہ حکام خاموش تفصیلات کے مطابق کلی ترخہ و اطراف کے علاقوں میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید بدبو اور تعفن پھیل رہاہے جبکہ نکاسی آب کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے نالیوں میں کچرہ پھنس جانے کی وجہ سے گندا پانی سارا دن سڑکوں پر بہتا رہتا ہے لوگوں بالخصوص خواتین اور بچوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو کر رہ گیا ہے اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مذکورہ علاقے میں صفائی کی صورتحال بہتر اور نکاسی آب کا نظام درست کیا جائے۔