بی ڈی اے کے39ڈپلومہ انجینئرزکی ترقی سے حوصلے بلند ہوئے ہیں،ابراہیم زہری

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن بی ڈی اے کے نئے 39اسسٹنٹ انجینئرز کے پرمووشن کی تقریب   زیر صدارت حاجی زمان کاکڑ   ہوئی جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی ابراہیم زہری، اسلم کھیتران، بی ڈی اے کے صدر میر طارق بنگلزئی، عزیز بلوچ، یعقوب مندوخیل، سالم بلوچ، محسن مرزا، زراعت کے قاری باسط، سردار غنی قمبرانی، مطیع اللہ کاکڑ، ملک حمید کاسی، یار محمد ترین، انجینئر اسلم شاہوانی، ظاہرترین اوردیگر نے  شرکت کی اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی ابراہیم زہری نے کہا کہ بی ڈی اے کے 39ڈپلومہ انجینئرز کو اسسٹنٹ انجینئرز گریڈ17 پر ترقی دینے کاخیر مقدم کیا ہے تمام نئے اسسٹنٹ انجینئرز کو اپنے اور فیڈریشن کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ ہم نے مسلسل پروموشن کے بارے میں جدوجہد کو جاری رکھا اور ہمیں آج تاریخی کامیابی ملی صوبائی صدر نورزمان کاکڑ  نے کہا کہ بی ڈی اے کے چیئرمین ریٹائر کیپٹن جاوید ایڈمن آفیسر حبیب ترین، فنانس آفیسر تقی اور دیگر ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے ڈپلومہ انجینئرز کو ترقی دینے پر ان کے دل جیت لئے بی ڈی اے کے صدر عارف بنگلزئی نے زون کی دوسالہ کارکردگی پر تفصیلاً خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ڈی اے کے چیئرمین ایڈمن آفیسر اور دیگر آفیسران کے تعاون سے میں نے ڈپلومہ انجینئرز کے بہت سے مسائل حل کئے 39اسسٹنٹ انجینئرز کو پروموشن دی تمام کنٹریکٹ ڈپلومہ انجینئرز کی تنخواہیں بحال کیں سب انجینئرز کو معطل کیا گیا تھا انہیں بحال کیا اور 23مہینے کی تنخواہیں بھی دلوائیں اسلم کھیتران نے کہا کہ فیڈریشن کی مسلسل جدوجہدو کی بدولت ڈپلومہ انجینئرز کو پروموشن ملی تورئب سے فرید بلوچ، سالم بلوچ، مطیع اللہ کاکڑ ،قاری باسط،سردار غنی قمبرانی نے بھی خطاب کیا اجلاس میں سید انر شاہ انجینئرز تنویر جہانگیر، ملک عصمت کاسی، نسیم ترین اور سردار حبیب کاکڑ نے بھی شرکت کی اجلاس کے آخر میں 39اسسٹنٹ انجینئرز کے پروموشن کے آرڈر صوبائی صدر نور زمان کاکڑ ، حاجی ابراہیم زہری، عارف بنگلزئی،فرید بلوچ، اسلم کھیتران، یعقوب مندوخیل نے تقسیم کئے اور 20اگست کو ایری گیشن آفس چمن پھاٹک میں نئے صوبائی دفتر کا افتتاح ہوگا۔