ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کاپراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،شہر کو چھ زونز میں تقسیم کرکے وصولی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ریونیو میں خاطر خواہ کمی کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کمر کس لی ہے اور ریکوری یقینی بنانے کے لئے شہر کو چھ زونز میں تقسیم کرکہ مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر کمرشل اور نان کمرشل پراپرٹی نادہندگان کیخلاف کارروائی کریں گی۔