ڈسٹرکٹ نیشنل پریس کلب قلعہ عبداللہ کا ہنگامی اجلاس

18 اگست ، 2024

قلعہ عبداللہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ قلعہ عبداللہ کا اجلاس فضل محمد جاجک اچکزئی کی زیر صدارت ہوا ۔ جس میں جشن آزادی کی تقاریب میں حقیقی صحافیوں کو مدعو نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برائے نام تقریبات کا انعقاد کر کے بھاری رقم خرد برد کر دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا یہ رویہ نا قابل قبول ہے ۔ مقامی صحافی نا مساعد حالات میں فرائض انجام دے رہے ہیں وہ کسی سیاسی پارٹی یا انتظامیہ کے دبائو میں نہیں آئیں گے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ صحافی ہر قسم کے دبائو سے بالا تر ہو کر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔