حقیقی اسلامی نظام کیلئے جدوجہد جاری رہے گی‘ملک سمندر کاسی

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علما اسلام پاکستان کے رہنما ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی منافقت سے پاک سیاست کر رہے ہیں اور اپنے نظرئیے پر قائم ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں اپوزیشن کا دعوی کر رہی ہیں ان کا احتجاج اور شور شرابہ صرف ذاتی مفادات کی حد تک محدود ہے کیونکہ ان کے رہنمائوں کے قول و فعل میں تضاد نمایاں ہے جمعیت علما اسلام پاکستان ملک میں حقیقی اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی جمعیت عوام کی امیدوں کا واحد محور ہے۔