سبی میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

18 اگست ، 2024

سبی(نامہ نگار ) سبی میں کمشنر آفس کے سبزہ زار میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کےمہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ تھے۔کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے قومی پرچم لہرا کر کشائی کی۔ تقریب میں ڈی آئی جی پولیس سبی رینج عبدالحمید کھوسہ ،ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ ،ایس ایس پی سبی غلام سرور بھیو ، چیرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک ، اسسٹنٹ کمشنر سبی جاراللہ کاکڑ سمیت ضلعی آفیسران، قبائلی عما ئد ین ، سول سوسائٹی سمیت مختلف طبقہ فکر کے شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے پولیس کے دستے ، بینڈ کا مظاہرہ پیش کرنے والے طلباء اور ملی نغمہ پیش کرنے والی طالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے۔