بجلی بحران سے شدید گرمی میں عوام اذیت میں مبتلا ہیں ‘ نیشنل پارٹی کیچ

18 اگست ، 2024

تربت ( نامہ نگار) نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے جاری بیان میں مکران میں بجلی بحران پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ ہرسال گرمیوں میں دانستہ مختلف حیلوں بہانوں سے بجلی کا بحران پیدا کر دیا جاتا ہے بیس بیس گھنٹہ بجلی بند کرکے شدید گرمی میں عوام کو اذیت میں مبتلا کیا جاتا ہے کئی دن سے مکُران میں بجلی کی بد تریں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے لیکن کیسکو حکام کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی بجلی کے مسلسل بحران سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے بحران کو ختم نہ کیا گیا تو نیشنل پارٹی کیسکو کے خلاف شدید احتجاج پر مجبور ہوگی۔