کوئٹہ(پ ر)شہیدباز محمد کاکڑ گولڈ میڈل کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی جس میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، قبائلی اکابرین، سول سوسائٹی کے نمائندوں اورعام عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اور فرینڈز آف یونیورس سوسائٹی پاکستان کی جانب سے شہید باز محمد کاکڑ گولڈ میڈل سے نوازا گیا تقریب سے خطاب میں چیئرمین بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اویس جدون نے کہا کہ ہم نے دنیا میں ایک منفرد کام کا آغاز کیا ہے کہ ہم ہیروز آف ارتھ کے نام سے خطے کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی شخصیات جنہوں نے اپنی ساری زندگی عوامی حقوق آزادی اظہار رائے، حقیقی جمہوریت کے قیام سامراجی قوتوں کے خلاف اصولی جدوجہد، عالمی امن، قوموں کے آپس میں برادرانہ برابری کی بنیاد پر تعلقات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، تعلیم،صحافت، صحت اور دیگر شعبوں میں جدوجہد کی ان کے نام سے ایوارڈز منسوب کرتے ہیں اس کامقصد ان عظیم لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا اورعام لوگوں کو ان کے کارناموں سے روشناس کرانا ہے اور یہ ایوارڈز ہم ان لوگوں کو دیتے ہیں جو مختلف شعبوں میں اعلی کارکردگی دکھاتے ہیں ہمارا یہ سیریز ایوارڈ ہے جو کہ ایشیاء میں سب سے بڑی غیر سرکاری سول ایوارڈ سیریز ہے ہم ہر سال ملک کے مختلف شہروں میں ان ایوارڈز کی تقاریب منعقد کرتے ہیں ایوارڈز کے ساتھ قیمتی تحائف اور نقد انعامات بھی دیئے جاتے ہیں اب ہم ورلڈ ریکارڈ بنانے کے قریب ہیں کہ دنیا میں اس سے بڑی غیر سرکاری سول ایوارڈ کی کوئی اور سیریز نہیں ہے۔
کوئٹہلسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں اساتذہ اور انتظامی عملے کی جانب گوادر...
بیلہ سی آئی اے پولیس لسبیلہ کے انچارج انسپکٹر جان محمد جاموٹ نے اہلکاروں کے ہمراہ سنیپ چیکنگ کے دوران سندھ...
ڈیرہ مراد جمالی سابق صوبائی وزیر اور ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت میر سکندرعلی خان عمرانی نے کہا ہے کہ پاکستان...
گنداواہ مین شاہی بازار میں نامعلوم افراد نے اقلیتی تاجر کو زدوکوب کیا اور فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق...
کوئٹہسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہاہےکہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں...
نوشکی نوشکی ٹاؤن کمیٹی کے سابق چیئرمین جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما سردار شیر خان پرکانی نے ایک بیان...
کوئٹہ بزم صائم ادبیات، صائم اردو اکیڈمی اور یوتھ فورم فار کشمیر کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی مناسبت سےمشاعرہ...
کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کیصوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے بلوچستان کمیشن برائے مقامِ...