آئین ہی ہمارے لئے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے‘جمال خان جوگیزئی

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء جمال خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کو آج 77 سال پورے ہوچکے، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقتدار کی کشمکش سازشیں اور اپنی غلطیوں کی وجہ سے 77 سال کا سفر قابل رشک نہیں 11 اگست 1947 جو قائد اعظم کی تقریر سیکولرازم کا اعلان تھا یا نہیں ۔ قرار داد مقاصد منظور کرنے سے فائدہ ہوا یا نقصان ۔ یہ تاریخ کے مباحث تو ضرور ہیں مگر یہ واقعات گزر چکے اب انہیں ماننے اور اس کے آگے بڑھنے کے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔1973 کا آئین، قراردار مقاصد اور جناح صاحب کی تقریر کی روشنی میں پاکستانی قوم کا متفقہ اتحاد ہے اور اس اتحاد کے اس میں مزید تبدیلیوں اور احتجاج کی پوری گنجائش موجود ہے اس آئین میں اسلام بھی ہے ، اقلیتوں کے واضح حقوق بھی ہیں جمہوریت کا یقینی قیام بھی ہے اور پارلیمان کی واضح بالادستی کا پیغام ہے یہ آئینی دستاویز ہمارے لئے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے ہمارا آئین کئی اسلامی ممالک سے زیادہ جمہوری بھی ہے انسانی حقوق اور آزادیاں اس میں یقینی بنائی گئی یہاں تک کہ نہ رنگ و نسل اور مذہبی امتیاز ہے یوں تو آئین اور قانون سب کے لیے یکساں ہے لیکن ہم آئین پر عمل پیرا نہیں ہوئے آج آئین کی عملداری شروع ہو جائے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔