زیارت‘سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی پر توجہ دی جائے‘مفتی حسین احمد

18 اگست ، 2024

زیارت(پ ر)ممتاز عالم دین سماجی رہنما مفتی حسین احمد پانیزئی نے زیارت کے علاقے زندرہ اور کواس یونین میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں بحالی کے اقدامات میں سست روی اور حکومتی عدم توجہی پر تشویش کا اظہار کیاہے ،انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر زندرہ کاریز کی فوری بحالی کے لئےاقدامات نہ کئے گئے تو زندرہ میں ہزاروں ایکڑ پر پھیلے ہوئے سیب اور چیری کے قیمتی باغات کے خشک ہونے اور وسیع رقبے پر پھیلی زرعی اراضی کے بنجر ہونے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں کی نوعیت کا اندازہ لگانے میں ناکام نظر آرہی ہے ،سیلاب سے حفاظتی پشتے،روڈ اور باغات متاثر ہوئے ہیں اور حکومتی ادارے لوگوں میں گھی اور دالوں کی دو دو کلو کی تھیلیاں تقسیم کرکے ان کے نقصانات کا مذاق اڑانے کی کوشش کر رہےہیں۔