زندہ قومیں مشکل حالات کا جوانمردی سے مقابلہ کرتی ہیں‘سردار عمر گورگیج

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی الحاج سردار محمدعمر گورگیج نے کہا ہے کہ پاکستان بے بہا قربانیوں کے بعد ملا ہے ، بلوچستان کے نوجوانوں سے نہ صرف صوبے بلکہ پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے ، ایک بیان میں انہوں نے نے کہا کہ ملک کے حصول کے لئے ہمارے بزرگوں کی ان گنت قربانیاں شامل ہیں اس وقت پاکستان مشکلات سے دوچار ہے اور یہ وقت کی اشد ضرورت ہے کہ ہم متحد ہوکر ملک کو مضبوط کریں ، یقیناً حالات مشکل ہیں مگر دنیا میں وہ ہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں جو حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کرتی ہیں۔