ملک میں ہر شعبہ کرپشن وکمیشن کے باعث کھوکھلا ہوگیا،تحریک تحفظ آئین

18 اگست ، 2024

چمن (پ ر) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام ملک کے انتشار کی سیاسی وآئینی تاریخ ، حالیہ ہمہ جہت بحرانوں سے نجات وحقیقی آزادی اور پاکستان کے مستقبل کے عنوان پر پشتونخوامیپ کے ضلعی سیکرٹریٹ میں سیمینار ہوا جس کی صدارت ضلع سیکرٹری پشتونخوامیپ حاجی صحبت خان اچکزئی نے کی سیمینار سے پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری صلاح الدین خان اچکزئی ، ضلع سینئر معاونین حاجی جمال خان، کریم خان ناظم، حاجی بنگ عثمانزئی، ناصر خان سنگر، چمن بار کے صدر سمیع اللہ خان ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی ضلعی صدر داد محمد وطن یار، حاجی سالار اورکریم خان نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان ملک بھر مین حقیقی آزادی کا دن اس لئے منارہی ہے کہ ملک کی آزادی سے لیکر آج تک عوام کو وہ آزادی نہیں دی گئی جو ملکی آئین میں حاصل ہے۔ شہریوں کے حقوق کو غصب کیا جارہا ہے ۔ 8فروری کے انتخابات میں جس انداز میں دھاندلی کی گئی اور پھر فارم47کی حکومت کو جس طرح عوام پر مسلط کیا گیا یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہر شعبہ زندگی کرپشن وکمیشن کے باعث کھوکھلا ہوچکا ہے ، عوامی خدمت کے اداروں کو مفلوج بنادیا گیا ہے ہر ادارہ اپنے آئینی دائرہ کار سے تجاوز کرتے ہوئے آئین کی پامالی کی مرتکب ہورہا ہے جس کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔