قلات: مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح‘ ڈی سی و دیگر نے پودے لگائے

18 اگست ، 2024

قلات (نامہ نگار) مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنرفلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ بلال شبیر نے پودالگاکر کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نثار احمد لانگو ڈویژنل فارسٹ آفیسر علی اکبربنگلزئی آغا اکرم جان احمدزئی ایس ایچ او لیویز جان محمدلانگو لائن آفیسر لیویز نعمت میروانی نے بھی پودے لگئے ڈویژنل فارسٹ آفیسر علی اکبربنگلزئی نے شجر کاری مہم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مون سون شجرکاری مہم میں پورے ضلع میں پانچ ہزار پھلداراور سایہ دار درخت لگائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر بلال شبیر نے کہاکہ درخت ماحول کو آلودگی سے بچانے اور علاقے کو سرسبز رکھنےکے لئے بہت ضروری ہیں معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے ہرشخص کم ازکم ایک درخت ضرور لگائے اور دیکھ بھال کرے درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ قلات محکمہ جنگلات قلات کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔