کاکڑ خراسان:مسافروں سے بھتہ وصول کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے

18 اگست ، 2024

ژوب(پ ر)جمعیت نظریاتی تحصیل کاکڑ خراسان کے رہنما مولوی فضل قادر شیخ ، محمد شاہ ، مولوی محیی الدین ،مولوی فتح خان ، زاید اللّٰہ لوون اور دیگر نے ایک بیان میں الزام لگایا ہے کہ بعض پولیس و لیویز اہلکار اشیوت سے لیکر تورمو منزکی اور دیگر علاقوں میں دن دہاڑے غریب مسافروں اور موٹر سائیکل سواروں سے ڈی سی ژوب کے نام پر بھتہ وصول کررہے ہیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے بارہا اس سلسلے میں سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی بھی دی گئی مگر ضلعی انتظامیہ و دیگر حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا انہوں نے بیان میں مطالبہ کیا کہ ملوث عناصر کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔