محکمہ جنگلات و جنگی حیات میں گزشتہ سال بھرتی ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں

18 اگست ، 2024

کوئٹہ ( پ ر) پاک مینجمنٹ کمیٹی ہزار گنجی چلتن نیشنل پارک و میاں غنڈی تفریحی پارک کے ممبر حاجی میر داؤد شاہوانی نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے بعض افسران کی وجہ سے اگست 2023میں بھرتی ہونے والے ملازمین مشکلات کا شکار ہیں عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ بھرتی شدہ ملازمین کے لاتعلقی عمل کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ یہ ملازمین اپنی تنخواہیں وصول کر سکیں ۔