قوم وطن کے لئے قربانی دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ‘ شفیق دولتزئی

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علما اسلام س کے مرکزی رہنما مولانا محمد شفیق دولتزئی نے کہا ہے کہ آزادی انمول نعمت ہے ،قوم ووطن عزیز کے لئے قربانی دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،پاکستان ہمیں آبائو اجداد کی لازوال قربانیوں کے باعث ملا ہے،زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش و جذبہ و ملی یگانگت کے ساتھ مناتی ہیں دشمن پاکستانی قوم کومذہبی منافرت ،رنگ و نسل کا تعصب پھیلا کر تقسیم کرنے کی سازش میں مصروف ہےلیکن وہ یہ نہیں جانتاکہ پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں،دشمن کی مادر وطن کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔