تمام اقوام کو یکساں حقوق اور سہولیات فراہم کرنا ہونگی ‘ احمد خان

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(پ ر) افغان قومی موومٹ کے چیئرمین احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں پشتون محکومی اور غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ان کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے آج تک عملی اقدامات نہیں کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مذہب اور قوم پرستی کے نعروں کی آڑ میں پشتونوں کو بہکایا گیا جس کی وجہ سے آج پشتون قوم پسماندگی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ مملکت خدا داد میں بسنے والی تمام اقوام کو یکساں حقوق فراہم کرنا ہونگے تب ہی حقیقی آزادی کے ثمرات سے عوام مستفید ہو سکیں گے۔