ڈی سی بارکھان کا اری گیشن ٹیم کے ہمراہ جاری منصوبوں کا معائنہ

18 اگست ، 2024

بارکھان(خ ن)ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم نے ایگزیکٹو انجینئر عرفان احمد لاشاری اور محکمہ اری گیشن کی ٹیم کے ہمراہ مختلف ڈیمز، بندات اور آبی گذرگاہوں کا تفصیلی دورہ کیا جہاں محکمہ اری گیشن کی جانب سے جاری اور نئے شروع کئے جانیوالے منصوبوں کی پیشرفت سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بارکھان نے ایگزیکٹو انجینیئر آبپاشی عرفان لاشاری اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ضلع بھر میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سمیت دیگر ہنگامی صورتحال میں محکمہ اری گیشن کی ٹیم نے بہترین خدمات سر انجام دی ہیں جو قابل ستائش ہیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اسی طرح ضلع بھر کے ڈیمز ، آبی گزرگاہوں ، بندات کی حفاظت سمیت بارشوں میں ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔