پاکستان میں زچہ و بچہ کی شرح اموات بہت زیادہ ہیں‘ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(پ ر) پاکستان میں زچہ و بچہ کی شرح اموات جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے لاکھوں خواتین دوران زچگی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مر جاتی ہیں ان میں بلوچستان سر فہرست ہے ہیلپ بلوچستان کے صدر اور سابق وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نےصوبے بھر میں ایم این سی ایچ 10سینٹر بنانے کا اعلان کیا ہے پہلا سینٹر ضلع ہرنائی میں مکمل ہونے والا ہے اور دوسرا سینٹر کلی رحیم گل میں بنایا جائیگا جس کیلئے ملک عبدالحق نے ایک پلاٹ ہیلپ کو عطیہ کردیا ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے ملک عبدالحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ صدقہ جاریہ ہے اور علاقے کے غریب مریضوں کو مفت طبی سہولیات دستیاب ہونگی۔