انسٹرکٹر سمیت دیگر ٹیکنیکل پوسٹوں کی جلد اپ گریڈیشن کی جائے ‘ نور شاہ

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچستان ٹیکنیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر نور شاہ ‘سینئر نائب صدور محمد انور جاموٹ مٹھل خان علی احمد عبدالہادی شاہینہ جنرل سیکرٹری ملک علی احمد شاہوانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عارف ‘جوائنٹ سیکرٹری محمد ولی محمد ہاشم فنانس سیکرٹری گل محمد انفارمیشن سیکرٹری محمد ایاز خان اور آفس سیکرٹری محسن علی نے کہا ہے کہ ٹیکنیکل اسٹاف کی مختلف کیٹگریز ورکشاپ اٹینڈنٹ ‘ اسسٹنٹ ‘ انسٹرکٹر ‘ سینئر انسٹرکٹر سمیت دیگر کی اپ گریڈیشن کی جائے ٹیکنیکل اسٹاف صوبے میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے طویل عرصے سے اپ گریڈیشن نہ ہونے کے باعث ملازمین شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہے۔