ملکی تعمیر و ترقی کیلئے جوش و جذبے سے کام کرنا ہوگا‘امین الدین بازئی

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(پ ر) سینئر قانون دان امین الدین بازئی نے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر کچلاک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14اگست کو جوخوشی ہمیں ملی ہے اس کو ہمیں اور ہماری نسلوں کو تاعمریاد رکھنا ہے۔ ہمیں یہ یاد رکھنا ہے کہ اس عظیم وطن کے حصول کی جدوجہد میں کتنے لوگ بچھڑگئے، الگ ہوئے، شہید و قربان ہوئے۔ آج ہمیں ان سب کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے ہمیں انقلابی جذبے سے کام کرنا ہوگا۔