محکمہ تعلیم کی خالی اسامیوں پر تعیناتی جلد عمل میں لائی جائے‘ امیدوار

18 اگست ، 2024

کوہلو (نامہ نگار) ضلعی صدر شارٹ لسٹڈ امیدواران میر جان، فضل محمد،حافظ محمد یوسف،حاجی محمد جان،نصیب اللہ،محمد طارق ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی 9 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر تعیناتی کیلئے ایس بی کے کے زیر اہتمام ٹیسٹ کا انعقاد ہوا لیکن رزلٹ آنے سے پہلے ایک شخص نے بلوچستان ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا جس سے امیدواروں کے خلاف فیصلہ ہوا بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے امیدواروں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 2019 کی پالیسی کے تحت مذکورہ اسامیوں پر تعیناتی کے احکامات جاری کئے لیکن تاحال ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے گزشتہ ماہ نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو شارٹ لسٹڈ امیدواروں سے انٹرویو لے گی جو کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے اور 2019 کی پالیسی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی بھرتیاں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے اور 2019 کی پالیسی کے تحت عمل میں لاکر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔