گوادر(خ ن)گوادر پورٹ اتھارٹی نے شہر کی صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے میونسپل کمیٹی گوادر کو جدید اور اعلیٰ معیار کے چھ لوڈر رکشے فراہم کئے ہیں۔ یہ رکشے ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں فش ہاربر کمپلیکس گوادر میں منعقد ہونے والے پروگرام کے دوران رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے حوالے کئے گئے۔ اس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین میر پسند خان بلیدی نے رکشوں کی چابیاں رکن صوبائی اسمبلی کے حوالے کرتے ہوئے شہر کی صفائی اور عوامی خدمات کے شعبے میں اپنی مستقل کوششوں کا اعادہ کیا۔ تقریب میں بلدیہ گوادر کے چیف افسر اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر پسند خان بلیدی کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ میر پسند خان بلیدی کی سربراہی میں گوادر پورٹ اتھارٹی نے نہ صرف شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بلکہ سماجی اور فلاحی شعبوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ قدرتی آفات کے دوران، تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی، کھیلوں کے شعبے میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور صحت کے شعبے میں سہولیات کی فراہمی جیسے مختلف چیلنجز کا گوادر پورٹ اتھارٹی نے ہمیشہ سامنا کیا اور عوامی مسائل حل کئے ۔ میر پسند خان بلیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوادر شہر کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے یہ لوڈر رکشے میونسپل کمیٹی کی استعداد کار میں اضافے کا باعث بنیں گے۔
کوئٹہکنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ نے غیر قانونی پانی کے کنکشن رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ کر لیا ذرائع کے...
پشین ملیریا کے عالمی دن کی مناسبت سے ضلعی محکمہ صحت کے زیر اہتمام شعور و آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا قیادت ڈی...
کوئٹہانجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، سینئر نائب صدر حاجی نصرالدین کاکڑ، چیرمین حاجی فاروق...
نوکنڈی نیشنل پارٹی چاغی کے ضلعی صدر عاطف بلوچ کی زیرنگرانی تحصیل کونسل کے اجلاس میں باہمی صلاح ومشورہ کے بعد...
نوشکی بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر و چیئرمین یونین کونسل باغک مل میر عبدالرحمان لانگو نے ایک بیان میں کہا...
کوئٹہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان و بلوچستان کے سیکرٹری جنرل سیدعبد القیوم آغا ،تاجر اتحاد صدر سید حیدر اغا،...
خضدار کانک کی رہائشی خاتون درخاتون نے خاندان کی دیگر خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
کوئٹہانجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، سینئر نائب صدر حاجی نصرالدین کاکڑ، چیرمین حاجی فاروق...