لورالائی(نامہ نگار ) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات نعمت اللہ شبوزئی نے کہا ہے کہ لورالائی انتظامیہ اور دیگر آفیسران اپنی رٹ قائم رکھنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں متعلقہ افسران عوامی مسائل سے غافل ہیں فارم 47کے جعلی نمائندے اور انکے کارپردازوں کو خوش رکھنے کے لئے خفیہ طور پر مصروف رہتے ہیں عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے جسکی مثال گزشتہ دنوں ناصرآباد میں معصوم بچی کا کھلے مین ہول میں گرنا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے واقعہ کا ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بجلی کے 11ہزار کے وی کی تاریں لٹکی ہوئی ہیں جس سے آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ واپڈا کی غفلت کا نوٹس عوامی مسائل حل کئے جائیں بصورت دیگر پارٹی احتجاجی مظاہرہ جو 22 اگست کو ہوگا کے علاوہ احتجاج کو وسعت دیکر تحریک چلائے گی۔
نوشکی پی پی ایچ آئی کےڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ریاض احمد مینگل نے سوشل موبلائزر حمید بلوچ کے ہمراہ بیسک ہیلتھ یونٹ...
کوئٹہفوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام و پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ...
کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کیصوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سول...
کوئٹہ نیشنل پارٹی اسلام آباد کے زیراہتمام کامریڈ حسن ناصر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں...
کوئٹہبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، رکن سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی غلام نبی مری اور سابق...
ہرنائی پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ اور ہرنائی ٹو سنجاوی...
کوئٹہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری میں یونیورسٹی آف سوات کے پروفیسر ڈاکٹر...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کا چمن کے مختلف علاقوں...