مشہود قاسمی کی تصنیف ”حصولِ پاکستان تک قائداعظم کے ہمراہ ڈاکٹر محمد افضال حسین قادری“کی تقریب رونمائی

15 مارچ ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام محمد مشہود قاسمی کی تصنیف ”حصولِ پاکستان تک قائداعظم کے ہمراہ ڈاکٹر محمد افضال حسین قادری“کی تقریب رونمائی حسینہ معین ہال میں کی گئی جس کی صدارت ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض انوار قادری نے انجام دئے۔ صدر مجلس ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کہاکہاگر کوئی یہ دیکھنا چاہتا ہےپ کہ پاکستان کی بنیاد اور پاکستان کیسا ہونا چاہیے تھا تووہ ڈاکٹر محمد افضال حسین قادری کے افکار کتاب کی صورت میں دیکھ سکتا ہے، تقریب سے ڈاکٹر نعمان الحق ، ڈاکٹر پرویز اختر صدیقی ، آرٹس کونسل گورننگ باڈی کے رکن اور لائبریری کمیٹی کے چیئرمین اقبال لطیف ، ڈاکٹر جمال قادری ، راشدہ آپا ، نادر ہ قادری ،ڈاکٹر سہیل شفیق، ڈاکٹر نثار احمد زبیری ،ڈاکٹر جہاں آراءلطفی، صبیحہ صبا،اور صاحب کتاب محمد مشہود قاسمی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔