لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت بورڈ آ ف ریونیو کے”کی پرفارمنس انڈیکس“ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں بورڈ آف ریونیو سٹرکچر اور سروس ڈلیوری، پلس پراجیکٹ، ریونیو ریکوری، لینڈ مینجمنٹ کے امور پر بریفنگ دی گئی-وزیراعلی کو بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیاگیا-پولیس اور انتظامی افسران کے بعد بورڈ آف ریونیو میں بھی ”کے پی آئی“سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا-کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اے سی، تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی کارکردگی کا تعین ”کے پی آئی“سے ہوگا -بورڈ آف ریونیو کے جوڈیشنل ممبرز، ممبر ٹیکس، ممبر کالونیز اور ممبر کنسولیڈیشن کی پرفارمنس کو بھی مانیٹر کیاجائے گا -دیہی مرکز مال اور پی ایل آر اے میں انتقال کی بروقت تصدیق کا عمل مکمل کرنے پر سکور اپ ڈیٹ ہوگا -سب رجسٹرار آفس کی کارکردگی رجسٹری کی بروقت تصدیق سے منسلک ہوگی-انتقال سے متعلق امور اوراراضی ریکارڈ کی تصحیح بھی کے پی آئی سکور میں شامل ہوگی -”پلس پراجیکٹ“کے تحت ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیشرفت بھی کے پی آئی میں شامل ہے- ای گردا وری،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ماہانہ اجلاس، وارثتی انتقال کے کیس میں فیلڈ رپورٹ بھی کے پی آئی کا حصہ ہے-عوام کی سہولت کے لئے اختراعی اقدامات، پالیسی ریفارمزسے بھی افسران کی کارکردگی کو جانچا جائے گا-عدالتی مقدما ت نمٹانے پر کے پی آئی سکور میں اضافہ ہوگا-تقسیم ا نتقال او رریونیو ریکوری سے بھی متعلقہ افسر کے پی آئیز بہتر ہوں گے -سٹیٹ لینڈ مینجمنٹ کے کے پی آئی بھی مقرر، زرعی اراضی کی لیز، کنسولیڈیشن فیس او رسٹیٹ لینڈ ڈائریکٹری بھی کے پی آئی میں شامل ہیں - سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری امپلیمنٹیشن دانش افضال، پرسنل سیکرٹری صائمہ فاروق نے اجلاس میں شرکت کی،دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے دو میگا پراجیکٹس کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پیکج ٹو اور راوی برج توسیعی منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا -کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے اہم داخلی و خارجی راستے پر بابو صابو انٹرچینج کی ری ماڈلنگ بھی مکمل ہوگئی،وزیر اعلیٰ نے اطراف کی آبادیوں کی سہولت کے پیش نظر بند روڈ سروس لین کی مزید توسیع کا حکم دیا - وزیراعلی ٰ نے وہاں پودا بھی لگایا،بند روڈ کوریڈور ا اور راوی برج کا دورہ ور سروس روڈ کا بھی جائزہ لیا- ʼʼنیازی انٹرچینج تا سگیاں ʼʼ اورʼʼسگیاں تا بابوصابوانٹرچینجʼʼ پراجیکٹ پر تعمیرات مکمل ہے-7.5 کلومیٹر پر محیط کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی دونوں اطراف میں سروس لائن روڈ بھی کھول دی گئی، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر اسرار سعید نے پراجیکٹس پر بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایاگیا سروس روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ڈرین کی مرمت و بحالی کا بھی کام کیا گیا ہے،بند روڈ سروس روڈ پر 5 وہیکلر اور 4 پیڈسٹرین سب ویز بنائے گئے ہیں۔