امریکا کے خطرناک ترین انتخابات، فوج کو گھسیٹ لیا گیا ؟

05 ستمبر ، 2024

 نیویارک (تجزیہ، عظیم ایم میاں)امریکا میں صدارتی انتخابات کو خطرناک ترین انتخابات قرار دیاجارہا ہے ، کیا انتخابی سیاست میں فوج کو گھسیٹ لیاگیا ہے ، ایلون مسک کا کملا ہیریس سے متعلق متنازع ٹوئٹ ، اے آئی اور سوشل میڈیا کا سیاسی استعمال لمحہ فکریہ ہے، کملاہیریس اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ ، امریکا سیاسی طورپر یکساں تقسیم نظر آرہا ہے ، 10؍ ستمبر کو ٹرمپ ۔ ہیریس پہلا مباحثہ اہم ہوگا ، سابق صدر کے خاتون امیدوار پر ذاتی اور رکیک حملے ، ملکی انتخابی سیاست تنزلی کا شکار ہے۔ امریکا کے صدارتی انتخابات میں صرف دوماہ باقی ہیں جبکہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیریس کے درمیان انتخابی مباحثہ (10؍ ستمبر) میں صرف 5 روز باقی ہیں ۔اور انتخابی مہم دونوں طرف سے ایک نئی شدت اور حدت کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے لیکن عوامی مقبولیت کےسروے ابھی تک کسی امیدوار کے خلاف یا حق میں کوئی واضح صورتحال فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔