عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر احتجاج کرینگے، بانی پی ٹی آئی

05 ستمبر ، 2024

راولپنڈی (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر احتجاج کرینگے، جان بوجھ کر القادر یونیورسٹی کے عطیات بند کرائے گئے ، یونیورسٹی بند ہونے کا نقصان مجھے نہیں طلبہ کو ہو گا۔ محسن نقوی نے الیکشن اور گندم فراڈ کیا ، بڑے صاحب نے اسے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی مقرر کر دیا ، فوج سب کی ہے پوری قوم کی ہے ، پوری قوم کیلئے اہم ہے کہ یہ ادارہ مضبوط ہو ، جو کام دشمن نہیں کر سکا وہ یہ خود کر کے ادارے کو نقصان پہنچا رہے ہیں، پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا جاتا ہے کہ فائیو سٹار سہولیات دی گئی ہیں ، میرے پاس وہی سہولیات ہیں جو سزائے موت کے قیدی کو ملتی ہیں۔ پولیس اور نیب کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے ، عدلیہ واحد ادارہ ہے جس سے امید ہے ،، عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر احتجاج کرینگے ۔