اسلام آ باد (رانا غلا م قا در) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل انفار میشن ٹیکنا لوجی بورڈکے 29ملازمین کو سر پلس پول میں رجسرڈ کرکے انفا ر میشن ٹیکنا لوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ نیشنل انفار میشن ٹیکنا لوجی بورڈ (NITB) کے سر پلس قرار دیے گئے سول سرونٹس کی دیگر اداروں میں ایڈ جسٹمنٹتک انہیں تنخواہوں کی ادائیگی جاری رکھی جا ئے۔ یہ ہدایت وزارت آئی ٹی کی جانب سے لکھے گئے ایک خط کے جواب میں کی گئی ۔سیکشن افسر سرپلس پول حارث بن طارق کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیشنل انفار میشن ٹیکنا لوجی بورڈ اسلام آ بادکے 29ملاز مین کو سر پلس پول اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رجسٹر ( enlisted)کر لیا گیا ۔تاہم یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ سر پلس قرار دیے گئے ملازمین کیلئے لازمی نہیں کہ وہ خود آکر سر پلس پول میں رپورٹ کریں۔