پاکستان سے دشمنی کا کوئی فائدہ نہیں ، معمول کے تعلقات چاہتے ہیں ، بنگلادیش

05 ستمبر ، 2024

کراچی (رفیق مانگٹ) بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سے دشمنی نہیں چاہتے، دوستی کا ہی فائدہ ہوگا۔ بنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتا ہے۔ ہم سب کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں۔ انہوں نےکہا اس وقت پاکستان کے ساتھ دشمنی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ عوامی لیگ کی 15 سالہ حکمرانی کے پُرتشدد خاتمے کے بعد خارجہ پالیسی میں بدلتی ہوئی حرکیات کے درمیان، بھارت کے ساتھ تعلقات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، جو سرد مہری کا شکار ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کا امکان ہے۔ مشیر نے کہا کہ ماضی کی کشیدگی کے باوجود بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ہموار تعلقات ہونے چاہئیں۔