اسلام آبا د (نمائندہ جنگ )ملکی صورتحال پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اہم رابطہ ہوا۔ وزیر اعظم نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ، ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کی یہ ملاقات دو روز قبل ہوئی تھی ،وزیر اعظم نے صدر سے ملک کی مجموعی صورتحال اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا ، متعلقہ ذرائع نے تصدیق کی کہ وزیر اعطم نے دو روز قبل ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔