PTIرہنماءرؤف حسن کی (ن) لیگ سے مذاکرات کی تصدیق

05 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ محمود اچکزئی کا رانا ثناء اللہ رابطہ ہوا ہے‘ امید ہے کہ معاملات آگے بڑھیں گے‘8ستمبرکو ہمارا جلسہ لازمی ہونے جا رہا ہے‘22اگست کا جلسہ ملتوی کرنے پر ہمیں لاتعداد گالیاں پڑ رہی ہیں‘پارٹی اب یہ رسک نہیں لے گی۔ایک انٹرویو میں ان کا کہناتھاکہ عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ سیاستدانوں سے بات نہیں کریں گے‘ ہم سوائے تین کے باقی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں‘ان سے بات کر رہے ہیں‘عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے بات کرنے کا مینڈیٹ بھی دیا ہوا ہے ۔