انصار عباسی
اسلام آباد :… آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے گندم کے حالیہ اسکینڈل کے خصوصی آڈٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ اس اسکینڈل کی وجہ سے مبینہ طور پر 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ آڈیٹر جنرل نے منگل کو گندم کی خریداری کے بحران 2023-24ء پر خصوصی تحقیق کا حکم دیا۔ ذرائع کے مطابق، ’’خصوصی تحقیق‘‘ کسی خاص کیس کے خصوصی آڈٹ کی طرح ہے۔ مطلوبہ معلومات کے حصول کیلئے خوراک کے شعبے سے وابستہ وفاقی اور صوبائی حکام کے علاوہ پاکستان کسٹمز سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی طرف سے تمام صوبائی اور علاقائی (کشمیر، گلگت بلتستان) ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ محکمہ خوراک سے ایک ہفتے کے اندر درج ذیل معلومات فراہم کرنے کو کہیں: ۱) غذائی سال 2021-22، 2022-23 اور 2023-24 کیلئے گندم کی منظور شدہ خریداری پالیسی۔ ۲) گندم کی کمی کی مکمل فہرست، مقام، گنجائش، قلت کی نوعیت (یعنی ہائوس ٹائپ گودام، سائلو، ریزڈ پلیٹ فارمز (گنجی کٹس) وغیرہ۔ ۳) غذائی سال 2021-22، 2022-23، اور 2023-24 کیلئے گندم کی پیداوار کے اہداف اور ان اہداف کے مقابلے میں حقیقی پیداوار۔ ۴) خوراک کے سال 2021-22، 2022-23، اور 2023-24 کیلئے گندم کی منظور شدہ ریلیز پالیسی۔ ۵) جاری کردہ گندم کی مکمل تفصیلات، 2021-22، 2022-23، اور 2023-24 کیلئے میٹرک ٹن میں مل/ وصول کنندہ کے حساب سے۔ ۶) 2021-22، 2022-23، اور 2023-24 کے دوران درآمد کردہ گندم کی مکمل تفصیلات (اگر ہے تو)، ۷) معاون ریکارڈ کے ساتھ فراہم کردہ گندم کی سبسڈی کی مکمل تفصیلات (براہ راست اور بالواسطہ دونوں)۔
مزید خبریں
-
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
-
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
-
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے ایک خصوصی طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے...
-
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
-
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
-
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
-
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں ، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
-
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...