پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخربعض بلزکو حتمی شکل نہیں دی جاسکتی تھی

05 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (ایجنسیاں) پارلیمنٹ کا (آج) جمعرات کو ہونے والا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک موخر کر دیا گیا۔فیصلے سے ایوان صدر کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔مشترکہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیے جانے والے بعض بلز کو حتمی شکل نہ دئیے جانے پر مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔اب مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات ہوئی جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو بلانے کا فیصلہ موخر کرنے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔