190 ملین کیس:بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پرفیصلہ محفو ظ ؛ آج سنایا جائیگا

05 ستمبر ، 2024

راولپنڈی (خبر نگار) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج سنایا جائے گا۔ عدالت نے چیئرمین نیب کیخلاف وکلا صفائی کی توہین عدالت کی درخواست غیر موثر قرار دیدی۔