آئی پی پیز کے معاملات پر جلد ملک خوشخبری سنے گا،اویس لغاری

05 ستمبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی، اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے معاملات پر جلد ملک خوشخبری سنے گا،آئی پی پیز سے مذاکرات سے صارفین کو600 ارب تک کا ریلیف مل سکتا ہے۔مستقل بنیادوں پر عوام کو ریلیف دینے کی کوشش جاری ہے۔آج کل کے حالات آئی پی پیز ، عوام اور ملک کے لئے اچھے نہیں۔آئی پی پیز متعلق بھی تفصیل سے کام پایہ تکمیل پر پہنچ چکا۔آئی پی پیز سے بات چیت سے سالانہ250تا 300 ارب کی بچت ہوگی۔امید ہے آئی پی پیز ہماری گزارشات پر غور کریں گی ،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا، بیرسٹر محمد علی سیف نےکہا کہ گنڈا پور کے پیش نہ ہونے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ عدالت سے کوئی ڈر یا خوف ہے۔