لندن ، لاہور(خبر ایجنسیاں) مسلم لیگ ن کے رہنمائوںنے تحریک انصاف اور اس کےبانی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر جرائم پیشہ افرادکی سہولت کار ہونے کا الزام لگایا ہے۔تفصیلات کےمطابق ن لیگ کےرہنما، پاکستان کےنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جرائم پیشہ افراد کے لیے ملک کی سرحدیں کھولیں۔ لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور اس کے اداروں کو بدنام کرنے کے لیے ایک سیاسی جماعت کی طرف سے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض پروگرام کے لیے ہونے والے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔ نائب وزیر وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جرائم پیشہ افراد کے لیے سرحدیں کھول دیں۔ اسحق ڈار نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کے غیر ذمے دارانہ بیان نے پی آئی اے کو یورپ میں بند کر دیا، پوری کوشش کر رہے ہیں، قومی ایئر لائن جلد بحال ہو گی۔ پنجاب کی وزیر وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فتنہ پارٹی پنجاب میں انتشار، نفرت اور جلائو گھیرا کی ترغیب دے گی تو ریاستی مشینری حرکت میں آئے گی۔ یہلوگ ایک مہینے سے جلسہ جلسہ کا راگ الاپ رہے ہیں، ان کے پاس جلسے کیلئے فنڈز ہیں نہ بندے اور نہ ہی کوئی سہولت کاری ہے، ہمیں معلوم ہے جلسے، جلوس اور دھرنے ان کا کاروبار ہیں، دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف آپ لوگوں نے جلسے میں جو زہر اگلنا ہے وہ روزانہ بیانات اور پریس کانفرنس میں بھی اگل رہے ہیں، فتنہ پارٹی مریم نواز کے بغض اور تعصب کا شکار ہے، اڈیالہ جیل کے قیدی کا ایجنڈا ملک کو بڑے حادثے سے دوچار کرنا ہے۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عوام اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور اپنے اصل دشمن کو پہچانیں، یہ شخص جیل سے نکلنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، فتنہ پارٹی پنجاب میں انتشار، نفرت اور جلا وگھیرا وکی ترغیب دے گی تو ریاستی مشینری حرکت میں آئے گی۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ توشہ خانہ اور ملکی خزانے کے چوروں کو اب کچے کے ڈاکوں کی بھی فکر ہو رہی ہے، مریم نواز توشہ خانہ کے چوروں کو بھی لگام ڈالیں گی اور کچے کے ڈاکوں کو بھی انجام تک پہنچائیں گی۔ن لیگی کےرہنماوسینیٹر طلال چوہدری نے اسرائیلی اخبار کے بانی پی ٹی آئی کو پاک اسرائیل تعلقات کیلئے موزوں ترین شخصیت قرار دینے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اخبار نے اس بات پرمہر تصدیق لگا دی ہے جو عرصے سے کہی جا رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسرائیلی مفادات کے تحفظ کیلئے ہی پاکستانی سیاست میں لانچ کیا گیا تھا۔ ان کی سابق اہلیہ آج بھی ہر مشکل میں بانی پی ٹی آئی کی مدد کرتی ہیں، اسرائیلی مفادات کے تحفظ کیلئے بانی پی ٹی آئی کو لیڈر بنایا گیا اور فنڈز دئیے گئے۔
واشنگٹن امریکا کے47ویں صدارتی انتخاب میں نئی تاریخ بن گئی، زمین کے بعد خلا سے بھی ووٹ پڑگیا۔بین الاقوامی خبر...
دوحہقطر کے عوام کی بھاری اکثریت نے قومی ریفرنڈم میں آئینی ترامیم کی حمایت کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے...
تل ابیبڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی...
لاہورپنجاب کے وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نےکہا ہےکہ بابا گرو نانک دیو جی کے 555ویں جنم دن تقریبات...
پشاوروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس میں صوبے...
ڪپشاورخیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں خود ساختہ عہدے تخلیق کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی...
راولپنڈیاحتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 3ماہ اور 37سماعتوں کے بعد آخری گواہ پر بلآخر جرح مکمل...
لندن یارک شائر کے ایسٹ رائڈنگ میں واقع ایک کمرشل پولٹری فارم میں برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق ہوگئی۔ HPAI کہلانے...