واشنگٹن اوربغداد عراق سے اتحادی فورسزکے آئندہ سال ستمبر میں انخلا پر متفق

08 ستمبر ، 2024

بغداد (آئی این پی ) واشنگٹن اور بغداد امریکی زیر قیادت اتحادی افواج کے عراق سے انخلا کے منصوبے پر متفق ہوگئے۔ اس منصوبے میں ستمبر2025تک سیکڑوں اتحادی افواج کی روانگی اور باقی کی اگلے سال کے آخر تک روانگی کو شامل کیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر وسیع معاہدہ ہو چکا ہے، دونوں ممالک کی طرف سے حتمی منظوری اور اس کے اعلان کی تاریخ کا انتظار ہے، ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ دونوں ممالک کی طرف سے حتمی منظوری اور اس کے اعلان کی تاریخ کا انتظار ہے، دونوں ممالک ایک نیا مشاورتی رشتہ قائم کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں جس سے انخلا کے بعد کچھ امریکی افواج عراق میں رہ سکیں۔ متعدد ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ معاہدے کا اعلان اس ماہ کے دوران ہوسکتا ہے، اپنی طرف سے عراقی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ تعلقات فرہاد علا الدین نے کہا ہے کہ انخلا کے بارے میں واشنگٹن کے ساتھ تکنیکی بات چیت ختم ہو گئی۔