سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے چوہدری شجاعت متحرک

08 ستمبر ، 2024

اسلام آباد( پی پی آئی)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں ۔چوہدری شجاعت نے اسلام آباد میں حکومتی شخصیات ، سیاسی جماعتوں کے سربراہوں، اراکین پارلیمنٹ اور سینئر صحافیوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ جن میں وسیم سجاد، مشاہد حسین سید، محمد علی درانی سمیت ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں ، پی پی آئی کے مطابق ملاقاتوں کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔