ڈھاکا(خبرایجنسی)بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ( مشیر اعلیٰ ) ڈاکٹر یونس نے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کو اس کی روح کے مطابق بحال کرنے پر زور دیا ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بھارتی خبر ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ وہ رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔ ڈاکٹر یونس نے دیگر سارک ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سارک ممالک کے سربراہان کے ساتھ تصاویر لینے کی کوشش کریں گے، سارک کو اس کی روح کے مطابق بحال کرنا چاہیے، 8رکن ممالک کا یہ بلاک خطے کے بہت سے مسائل حل کر سکتا ہے۔ بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سارک کا قیام ایک عظیم مقصد کے لیے عمل میں لایا گیا تھا لیکن اب یہ صرف کاغذ پر موجود ہے اور ہم سارک کے نام کو بھی بھول چکے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سارک کو اس کی روح کے مطابق بحال کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سارک کانفرنس کافی عرصے سے نہیں ہوئی، اگر ہم اکٹھے ہوں تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ یورپی یونین نے باہمی تعاون سے بہت کچھ حاصل کیا ہے جب کہ سارک مماک ایسا کچھ نہیں کرسکے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...