کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے آئی پی پیز کو کپیسٹی چارجز دینے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، وفاقی سیکرٹری توانائی، نیپرا، کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ میں آئی پی پیز کو کپیسٹی چارجز دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل سہیل حمید نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ نے آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عظمی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے بجائے کیپیسٹی چارجز وصول کیئے جارہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوا۔ کیپیسٹی چارجز وصول کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ جب تک سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوتا کیپیسٹی چارجز کی وصولی روکی جائے۔ ہائی کورٹ نے وفاق، وفاقی سیکریٹری توانائی، نیپرا و کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...