کراچی(این این آئی)پاک بھارت جنگ میں پاکستان ایئر فورس کا اہم کرداررہا ،اس حوالے سے 7ستمبرکو پاکستان بھر میں یوم فضائیہ منایاگیا۔اس دن کو منانے کا مقصد ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،وطن پر جان قربان کر نے والے ائیرفورس کے کم عمرترین پائلٹ آفیسرراشدمنہاس شہید کی قبر پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ستمبر1965کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاک بھارت جنگ میں 6 اور 7 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد طیارے گرا کر جنگ کا پانسہ پلٹ دیا تھا، پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے اپنی حربی مہارت سے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔جنگ ستمبر کے دوران پاک فضائیہ کے ہوا بازوں نے دن رات پروازیں جاری رکھیں، شاہینوں نے ایک ہی دن میں بھارت کے بیشتر ہوائی اڈوں پر حملے کر کے انہیں ناکارہ بنا دیا۔7 ستمبر 1965 کو پاکستانی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر محمد محمود عالم نے ایک منٹ سے بھی کم دورانیے میں بھارت کے پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے، ایم ایم عالم کا یہ معرکہ آج تک فضائیہ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔یومِ فضائیہ کے موقع پر وطن پر اپنی جان قربان کر کے مثال قائم کرنے والے ائیرفورس کے کم عمرترین پائلٹ آفیسرراشدمنہاس شہید کی قبر پر پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل عامر شہزاد تھے، تقریب میں شہید راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس نے بھی شرکت کی۔پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، ایئر وائس مارشل ستارہ امتیاز عامر شہزاد نے شہید پائل راشدمنہاس کی قبر پر پھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...